متفرق

شگر: امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے دو ماہ کے لئے دفعہ 144کے نفاز رہے گا- ڈپٹی کمشنر شگر

شگر( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زماں نے کہا ہے کہ دفعہ 144کا اطلاق صرف ضلع شگر کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے جی بی میں اس پر عمل در آمد ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے ضلع شگر پورے صوبے میں ایک مثالی ضلع ہے اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں پُرامن انداز میں رہتےہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاز کا حکم ہوم سیکریٹری نے جاری کیا ہے جس کے بعد ہم ان کے حکم پر عمل در آمد کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے دو ماہ کے لئے دفعہ 144کے نفاز رہے گا اور اس دوران لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button