متفرق

ہنزو پولیس کی کاروائی، گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو افراد غیر قانونی اسلحہ اورگولیوں سمیت گرفتار

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ پولیس کی کامیاب تلاشی حسن آباد چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور سپاہی رفسنجانی اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دیامر اور کوہستان سے تعلق رکھنے والے دو افردا کو رائفل اوربڑی مقدار میں راونڈ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہفتہ اور اتوار کی شب ہنزہ حسن آباد چیک پوسٹ پر ہنزہ پولیس کی نفری گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ اس دوران ایک گاڑی میں سوار دیامر اور کوہستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی تلاشی لی گئی تو ان سے ایک رائفل اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ سمیت سفرکرنے کے جرم میں مقدمات درج کر لئے۔

یاد رہے کہ ضلع ہنزہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کی باقاعدہ تلاشی لی جارہی ہے، تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

عوامی حلقوں نے پولیس فورس کی مستعدی کی داد دیتے ہے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button