متفرق

ضلع ہنزہ کے مرکزی علاقوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری

ہنزہ (اکرام نجمی) اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈسمیع اللہ فاروقی نے اپنے ڈویژنل مجسٹریٹ کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سنٹرل ہنزہ میں لوکل ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے پرائس کمیٹی ہنزہ سے منظور شدہ کرایہ نامہ کو شائع کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہے کہ تمام ڈرائیور ز پر لازم ہوگا کہ وہ کرایہ نامہ گاڈی کے فرنٹ شیشہ پر چسپان کریں اور کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی اعلان کیا ہے یاد رہے کہ سنٹرل ہنزہ میں کرایوں کے حوالے سے ڈرائیور حضرات کے من مانی کے شکایات تھے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ مارکیٹ میں بچوں کیلئے غیر میعاری کھانے پینے کی اشیاء خاص کر پلاسٹک پیک نمکو وغیرہ پر ضلعے میں پابندی عائد کیا جائے ان کے علاوہ غیر لائیسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کی آور سپیڈ کو بھی کنٹرول کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button