متفرق

مستقل کیا جائے، ورنہ 16 نومبر سے ہڑتال کریں گے، محکمہ تعمیرات عامہ اور واسا کے ملازمین کی دھمکی

گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعمیرات اورواسا کے ملازمین نے ریگولر نہ کرنے کی صورت میں 16نومبر سے پورے گلگت بلتستان میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا منگل کے روز گلگت پریس کلب میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعمیرات اور واسا یونین کے صدور نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے 6اکتوبر 2015تک تما م ملازمین کی وریفکشین مکمل کر کے 10اکتوبر2015کو ملازمیبن کی تنخواہیں ریگولر ہیڈ ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ جو اب وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے تمام اضلاع کے صدور چیئرمین سپریم کونسل محمد ابراہیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں متفتہ طور پر یہ فصیلہ کیا ہے کہ 15نومبر تک مستقل نہ کرنے کی صورت میں 16نومبر سے پورے گلگت بلتستان میں قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے اور حالات کی تمام ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب پر اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات اور واسا کے 6ہزار8سو 94ملازمین جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں وعدے کے باجود ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button