ہنزہ نگر ( پ ر) ہنزہ نگر پریس کا تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب غلام مرتضٰی شامیر ی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے نائب صدر اجلاس حسین کے علاوہ دیگر عہدداروں اور ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سینئر صحافی اور روزنامہ کے ٹو کے چیف ایگزیکٹو سعادت علی مجاہد کی والدہ کی ناگہانی اور المناک موت پر گہرے دکھ اور ھمدردی کا اظہار کیا گیا شرکائے اجلاس نے اللہ تعالٰی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔