متفرق

بیٹے کے مقدمے میں ساتھ دینے پر وزیر اعلی کے شکرگزار ہیں، انصاف کی امید رکھتے ہیں، والد مظفر برچہ

گلگت (پ ر)علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور میں تعینات ایئرپورٹ سیکورٹی کے گرفتار سب انسپکٹر ظفر علی برچہ کے والد جان عالم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان کے بیٹے کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف کی فراہمی کیلئے متاثرہ خاندان کی بھرپور مدد کی انہوں نے کہاکہ ہم نے گلگت بلتستان کے ایک سپوت کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قانون کی عملداری پر گرفتاری پر انصاف کے حصول کیلئے قانون کا راستہ اختیار کیا ہے اور ذمہ دار افراد سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے اور ہنگامی آرائی کرکے علاقے کے پرامن حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتے بلکہ قانونی طریقے سے اس مسئلے کا فوری حل چاہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ بہت جلد انصاف ملے گا انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہم اپنے جائز حق اور انصاف کے حصول کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے غیور عوام سے بھی امید رکھتے ہیں کہ ناانصافی کی صورت میں وہ گلگت بلتستان کے سپوت کے حق میں ہمارا ساتھ دیں گے انہوں نے کہاکہ میں خود آرمی ریٹائرڈ ہوں اور آرمی سے اب بھی رزق حاصل ہورہا ہے پاک فوج سے دلی و جانی وابستگی کی بنیاد پر پاک فوج سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کو رفع دفع کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور انصاف کی فراہمی میں مدد دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button