متفرق

دس دن گزرنے کے باوجود مغوی انجینئرز کو بازیاب نہ کرنا حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے، مرکزی امامیہ کونسل

گلگت(پ ر) دس دن گزرنے کے باوجود دو مغوی انجینئرز کو بازیاب نہ کرانا صوبائی حکومت اور انظامیہ کی نا اہلی ہے۔ صوبائی حکومت اور انتظامیہ آپریشن کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ مغوی انجینئرز کی بازیابی کیلئے ابھی تک آپریشن شروع نہ ہونا لمحہ فکری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آئینی حقوق کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے۔ بصورت دیگر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ داریل میں آپریشن کے دس دن گزرنے کے باوجود نتیجہ نہ نکلنا معنی خیز ہے صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کر کے دیامر کو دہشتگردوں سے پاک کرے۔ اس واقع کے بہت اشارے ملنے کے باوجود آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ حکومت اور انتظامیہ اگر دہشت گردوں کو پکڑنے میں مخلص ہوتی تو اسی دن ہی ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتی اور دہشتگردوں کے اصل ٹھکانوں پر آپریشن کرتی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فورس کمانڈر اور آرمی چیف فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور ضرب عضب کا دائرہ کار دیامر تک بڑھا کر علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرے بصورت دیگر عوام کے اندر مزید مایوسی پھیلے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button