گلگت بلتستان

معاوضوں کی عدم ادائیگی، عوامی نیشنل پارٹی نے متاثرین قراقرم ہائے وے کی حمایت کا اعلان کر دیا

گلگت ( نما ئندہ خصوصی) عوامی ورکرز پا رٹی گلگت بلتستان نے متا ثرینقراقرم ہائےوے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ کے کے ایچ کے متا ثرین کو 2008سے اب تک ادا ئیگیاں نہیں ہو ئی ہیں جب کے نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے قراقرم ہائے وے کی تعمیر بھی مکمل کر دی ہے لیکن متا ثرین کو رقوم کی ادا ئیگی نہ کر نا زیا دتی ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور عمائدین گوجال اور ہنزہ کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انصاف کے لیئے ہر اول دستے کا کر دار ادا کیا جائے گا ۔ عوام کے سینوں پر سے KKHبنا کر اتنے فوائد حا صل کیئے جا رہے ہیں لیکن عوام کو اپنے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ KKHکے متا ثرین کی ادا ئیگی کیئے بغیر اربوں کے نئے منصوبے کے معا ہدے ہو رہے ہیں اور عوام کو ہزاروں کی رقم ادا نہیں کیا جا رہا ہے ۔ اب مزید بر داشت نہیں کیا جائے گا NHAحکام بھی اپنا قبلہ درست کر ے اور ما فیا بننا ترک کر دے بصورتِ دیگران کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button