خبریں

حکومت نے مثبت پیش رفت دکھائی، خطے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو موخر کردیا جائیں، عہدیداران پٹرولیم ایسوسی ایشن اور ڈرائیور ایسوسی ایشن

گلگت ( پ ر) گلگت میں ٹیکسز کی معطلی کے سلسلے میں منعقدہ حکومتی پریس کانفرنس کے موقع پر پٹرولیم ایسوسی ایشن اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر جہانگیر ملک، فنانس سیکریٹری دلاور خان، الطاف حسین اور کاشف حسین نے بھی شرکت کی جنہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان ، چیف سیکریٹری ، کابینہ کے اراکین ، معاونین خصوصی اور پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈوکیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیئے اپنا بھرپور کر دار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی سنجیدگی کا ثبو ت دیتے ہوئے نہایت کم مدت میں ہی ہمارے مطالبات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت دکھائی۔ ان تنظیموں کے ذمہ داران نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت آنے والے دنوں میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیئےء اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے دیگر تمام تنظیموں سے بھی درخواست کی کہ وہ خطے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو موخر کردیں اور دیکھیں کہ حکومت نے عوامی مفاد میں درست اقدامات کیئے ہیں جن کو سراہے جانے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button