متفرق

گلگت بلتستان میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے، حکومت مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے، حشمت اللہ رہنما پاکستان تحریک انصاف

گلگت (نعیم انور) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بانی رہنما حشمت اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے حکومت اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اور مربوط اقدامات اُٹھا ئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت شہر اور گرد ونواح میں طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،لوگوں کا کا روبار بری طر ح متاثر ہو رہا ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث بچے پڑائی سے بھی قاصر ہیں،علاقے میں غربت اور بے رزگاری کی انتہا ہے ایسے حالات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بجلی سے منسلک کاروباری حضرات کی معاشی قتل کے مترادف ہے ۔عوام کی صوبائی حکموت سے بے شمار تو قعات وابسطہ ہیں حکومت سردیوں میں لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے ہنگامی اقدامات اُٹھا ئے،برسوں سے بند بجلی گھروں کی مرمت کی جائے اورڈیزل جنریٹرزکو فوری مطلوبہ ڈیزل فراہم کی جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ بر قیات کے سیکرٹری اور چیف انجنئیر و دیگر حکام سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر ضروری استما ل روکنے کیلئے کمیونٹی سطع پر کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر بجلی کی بچت کو یقینی بنا یا جاسکے،انہوں نے کہا کہ جٹیال ائیریا میں بجلی کی بچت کو یقینی بنا نے کیلئے کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملا کر دیہی کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور بھاری برقی آلات کے استمال پر پابندی لگا دی جائے تاکہ بجلی کی بچت کو یقینی بنا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر جہاں حکومت عوام کے مفادات کے خلاف کو ئی قدم اُٹھا ئے یا عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی کا مظاہرہ ہو پھر تعمیری تنقید کرینگے مگر ہم حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں ،ہم سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور غیر ضروری تنقید کی سیاست کا خاتمہ ہو نا چاہیے،ہمیں ایک دوسرے کے ٹانگیں کھینچ کر قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں لوگوں کو غیر معیاری اور مضر صحت آٹا مل رہا ہے حکومت عوام کو معیاری آٹا کی فراہمی یقینی بنا ئے اور عوام کو صحت کی سہولیات بھی ملنی چاہیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button