گلگت بلتستان

تانگیر، پولیس پر دستی بم پھینکے والے مجرموں کو پناہ دینے والا شخص بیوی سمیت گرفتار، گھر مسمار کر دیا گیا

چلاس(بیوروچیف) گزشتہ شب پولیس پر گرنیڈ سے حملہ کرنے والا اہم کمانڈر عزیز اللہ کو پناہ دینے والے تانگیر پٹھانکوٹ کے رہائشی تصلدار نامی شخص کے گھر کومسمار کر کے تصلدار اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تانگیر کی قیادت میں سیکورٹی فورسس نے کمانڈر عزیز اللہ کو پناہ دینے والے شخص کے گھر کو مسمار کیا ہے ،جہاں کمانڈر عزیز اللہ نے گزشتہ رات پناہ لیکر دس پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر عزیز اللہ کے خلاف تانگیر تھانہ میں ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے ، جبکہ پناہ دینے والے تصلدار نامی شخص اور اس کی بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ شب دیامر کی تحصیل تانگیر ویلی کے گاوں جگلوٹ میں ایک گھر پر پولیس چھاپے کے دوران ،پولیس پارٹی پر دستی بم پھینک کر 10پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے اہم ملزم کمانڈر عزیز اللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی شب تانگیر جگلوٹ میں ایک گھر کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر کو مکمل طور پر محاصرے میں لیکر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشیش کی تو گھر کے اندر سے رد عمل آیا اور ایک دہشت گرد نے مبینہ طور پر دستی بم کے گولے پولیس پر پھینک دیا،اور دنوں طرف سے کراس فائرنگ شروع ہوگئی ،اسی اثنا میں دہشت گرد کی فائرنگ سے 10پولیس زخمی ہوگئے ،اور ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس رات بھر گھر کا گھیراوکرتی رہی ،جب صبح ہوئی تو جرگہ کے تعاون سے پولیس نے گھر میں گھس کر اپریشن کی لیکن ہاتھ کچھ نا آیا۔پولیس ذرائع کا کہنہ ہے تانگیر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تمام ر استوں پر سیکورٹی اداروں کا پہرہ جاری ہے۔ادھر چلاس میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے بعد دیامر کی ضلعی انتظامیہ اور تانگیر داریل کے جرگہ کا ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button