متفرق

شگر کے مکین بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر روڑ بلاک کردیا

شگر(عابد شگری)سنیئر صوبائی وزیر اکبر تابان کا وعدہ وفا نہ ہو نے اور محکمہ برقیات کی جانب سے دی گئی تاریخ ختم ہونے اوربجلی کی طویل بندش کیخلاف شگر ٹاؤن ایریاز کے مکینوں کا دوسرے روز بھی احتجاج۔سڑک پر ٹائر جلاکر بلاک کردیا ۔درجنوں مسافر اور پرائیویٹ گاڑیاں پھنس گئی۔آج شام تک ٹرانسفرمر مرمت کرکے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر تین گھنٹے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔طویل بجلی کی بندش کے خلاف شگر ٹاؤن ایریاز کے علاقہ مکین سڑک پر نکل آیا۔مغرب نماز کے بعد حسن شہید چوک پر ٹائر جلاکر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا جس پر درجنوں شگر کے دور دراز علاقوں کو جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس گئے۔مسافروں میں خواتین ،بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل تھے۔مظاہرین سے مسلم لیگ (ن) سٹی صدر شیر علی مذاکرات کیلئے آئے لیکن مظاہرین نے بجلی کی بحالی کے بغیر احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا بعد میں اے سی شگر عامر خان مذکرات کیلئے آئے ۔مظاہرین نے اے سی شگر کو بھی بجلی کی بحالی کے بغیر احتجاج ختم کرنے سے دوبارہ انکار کردیا۔بعد میں اے سی شگر محکمہ برقیات کے اعلی حکام سے بات کرکے آج شام تک بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی لیکر دوبارہ آئے۔جس پر مذاکرات کامیاب ہوگئے اور احتجاجی مظاہرین نے آج شام تک مہلت دیکر احتجاج ختم کردیا۔گذشتہ دنوں بھی اسی جگہ پر احتجاج ہوا تھا تاہم سنیئر وزیر اکبر تاباں کی فون پر کل شام تک بجلی بحال کرنے کی وعدے پر مظاہرین منتشر ہوئے تھے۔ لیکن مقررہ وقت گزرجانے کے بعد بجلی کی فراہمی شروع نہ ہونے پر لوگ ایک بار پھر سڑک پر نکل آئیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button