تعلیم

قراقرم یونیورسٹی، دو فیکلٹی ممبران کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں رونما ہونے والے حالیہ واقعہ کے نتیجے میں حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی اپنانے کے خاطر یونیورسٹی کے اساتذہ اور منجمنٹ کا اہم غیر رسمی مشترکہ اجلاس کیمپس میں منعقد ہوا۔ جس میں فیکلٹی اور منجمنٹ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرووسٹ ڈاکٹر محمد شاہنواز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کے ساتھ چیف پروکٹر سید نجم الحسن کے خلاف مبینہ الزام کی بنیا پر ایف آئی آر درج کئے جانے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور حملے میں ملوث ملزمان کو کیفردار تک پہنچانے، سید نجم الحسن پر عائد ایف آئی آر کو ختم کرنے اور یونیورسٹی کی سیکیورٹی سسٹم کو بہتر اور مربوط بنانے کی متفقہ قرارداد پاس کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شاہد علی، رجسٹرار عبدالحمید لون، کنٹرولر محمد عارف،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد حسین،ڈائریکٹر فنانس واجد حسین، ایڈیشنل کنٹرولر امجد علی، ایڈیشنل رجسٹرار کریم خان، ڈائریکٹر شبیر حسین، ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اختر، ڈائریکٹر سیکیورٹی الطاف حسین، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی خالد امین، مختلف شعبہ جات کے اسسٹنٹ پروفیسر ز ڈاکٹر شیر ولی خان، ڈاکٹر سرتاج علی، ڈاکٹر غلام رضا، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر اسداللہ، ڈاکٹر تصور رحیم، ڈاکٹر ثابت رحیم، ڈاکٹر محمد ظفر خان، ڈاکٹر اشتیاق حسین، ڈاکٹر ہیبت علی، محمد الیاس، سادات شیر خان، منیر کاظمی، شاہد مسعود ، شاہد شگری، غازی جوہر ، محمد نزاکت ، ممتاز احمد،محمد نبی اللہ ، اعجاز حسین، ضیا ء اللہ میر، لیکچرارز ملک محمد نسیم، اظہر حسین ، محمد ظفر شاکر ، محمد اطہر ، نثار عالم ، ساجد حسین، آصف ثناء اللہ، اسرار احمد ، فیصل احمد ، زاہداللہ ، مقصود حسین، خورشید سنگھے، مشتاق احمد، رحمت کریم، شاہد ملک، سید عارف حسین، ایران علی، توقیر حسین، ایجاد حسین، فیصل احمد، محمد کریم ، بشیر عالم، الطاف حسین، محمد سلیم ، منظور حسین کے علاوہ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک مصالحتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا تاکہ فیکلٹی کے مابین پید ا ہونے والی غلط فہمیوں کو فی الفور دور کیا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button