تعلیم

بلتستان یونیورسٹی کی ماسٹرپلاننگ اور ڈیزائیننگ کے لیے میسرز EAکنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ پروجیکٹ کنسلٹنسی پر دستخط

اسلام آباد(پ ر) بلتستان یونیورسٹی کی ماسٹرپلاننگ اور ڈیزائیننگ کے لیے کراچی کی بین الاقوامی شہر ت یافتہ فرم میسرز EAکنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈکمیٹی کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔ اس ضمن میں رجسٹراربلتستان یونیورسٹی اور کنسلٹنٹ کے مابین پروجیکٹ کنسلٹسی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی لیفٹینٹ ریٹائرڈ محمد اصغر مہمان خصوصی تھے ۔ان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت ،اویس احمدڈائریکٹر جنرل میٹنگ اینڈ کواڈنیشن ایچ ای سی ،محمد شاہد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایچ ای سی، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان ،رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد علی ،ٹریجرار راؤ محمد شریف اور انجینئر عمر منصور نمائندہ کنسلٹنٹ موجود تھے۔

اس موقع پروائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے شرکاء کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی کی منظوری وفاقی حکومت نے 2017میں دی ۔ابتداء میں یہاں قراقرم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیاگیاتھا۔جسے بعدازاں مکمل یونیورسٹی میں بدلتے ہوئے اسکے قیام کے لیے 1747ملین روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اس ضمن میں ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تعمیراتی کاموں کی ماسٹر پلاننگ اور ڈئزائیننگ کے لیے ملکی سطح پر کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے ٹینڈر طلب کئے اور پیپراقوانین کے تحت صحتمندانہ مسابقت کے بعد فرموں کو شارٹ لسٹ کیاجس سے کراچی کی بین الاقوامی فرم میسرزای اے کنسلٹنٹ نے کم ترین بولی دے کریہ ٹھیکہ حاصل کیا۔

واضح رہے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو بلتستان یونیورسٹی کے پروجیکٹ سیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کیاگیاہے ۔وائس چانسلر بلتستان نے شرکاء کو بتایا کہ مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد بلتستان میں بسنے والے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی ہے۔ یونیورسٹی کیمپس بلتستان کے ماحولیاتی ،تاریخی ،ثقافتی اور قدرتی حسن کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید تعمیراتی اصولوں کے تحت تعمیرکیاجائے گا۔اس کیمپس میں کسی بھی بین الاقوامی یونیورسٹی کے طرز پہ تمام سہولیات میسر کی جائینگی۔

کیمپس میں اکیڈیمکس ،ایڈمنسٹر یٹو بلاک ،فیکلٹی ہال ،بوائز اور گرلز ہاسٹلز ،لائبریری ،آڈیٹوریم اور دیگر انفراسٹرکچرکے ساتھ ساتھ جدید ایکو ئپمنٹس ،ریسرچ کی سہولیات اور کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جائینگی ۔وائس چانسلر نےاس موقع پر کنسلٹنسی فرم کو ہدایت کی کہ کام کو فوری اور یز رفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ تمام ترضابطے مکمل کرتے ہوئے دئے گئے ٹارگٹ کے مطابق تعمیراتی ٹھیکہ ایوارڈ کیا جاسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button