تعلیم

گھانچھے میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات شروع ہوگئے

گانچھے ( رپورٹ ) بلتستان ایلمنٹری ایجوکیشن بورڈ کے تحت ضلع بھر میں کلاس آٹھویں اور پنجم کا سالانہ امتحان آج سے شروع ہو گیا ہے پورے ضلع سے 2725 طلباوطالبات امتحان دے رہے ہیں جس کے لئے ضلع میں 49امتحانی سنٹر قائم کر دی گئی ہےآٹھویں کلاس میں 1134 اور پنجم کلاس میں 1591طلباوطالبات شامل ہیں امتحان کو صاف شفاف بنانے کے لئے ہر امتحانی سنٹر میں ایگزامینرز کے علاوہ تینوں تحصیل میں دو دو سپروائزر اور ایک ڈسٹرکٹ کواڈٹینیڑٹر بنا دئیے ہیں جو اپنے اپنے تحصیل میں امتحانی سنٹر کا چیکنگ کریں گے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی امتحانی سنٹروں کا دورہ کر کے چیکنگ کر رہے ہیں امتحان 9 دسمبر تک جاری رہے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button