متفرق

ہنزہ نگر: وزیر اعلی خود روزگار سکیم کےتحت سیاحت سے وابستہ 120 افراد میں بلا سود قرضوں کے چیکس تقسیم

ہنزہ (اکرام نجمی) وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے تحت اخوت نے ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے افراد میں ٹوریزم اسسٹنس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے چیک لوگوں میں تقسیم کی اس سکیم کے تحت 120افراد میں 75 ہزار فی کس کے حساب سے چھیانوے لاکھ بیس ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے ۔
اس موقعے پر اس سکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اخوت کے کنسلٹنٹ یاسر رشید نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس اسکیم کا اطلاق کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان حکومت اور محکمہ سیاحت کا تعاون حاصل ہے ان قرضوں کا مقصد گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو بہتر مہمان نوازی لوگوں کیلئے روزگار کے زرائع پیدا کرنا اور علاقے میں سیاحت کا فروغ ہے اس قرضے زریعے لوگ ایک کمرے کو بنیادی ضروریات فراہمی کے ساتھ کرایے پر دینا ہوگا اور اخوت مارکیٹنگ میں بھی مدد فراہم کریگا ۔
اخوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریجنل منیجر تیمور علی بلوچ نے کہا کہ اخوت سود سے پاک قرضے پورے پاکستان میں فراہم کرتا ہے اور گلگت بلتستان میں اخوت کو لوگوں کی تعاون کی وجہ سے پزیرائی ملی ہے اخوت کا گلگت بلتستان میں ٹوریزم کے حوالے سے اس سکیم کے زریعے 75ہزار کے بڑے قرضے دیے گئے ہیں اور اخوت پر امید ہے کہ اس پروجیکٹ کو بھی کامیاب کرنے میں بھرپور تعاون کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے گلگت بلتستان اور پھر پورے پاکستان سے سود کے لعنت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایریا منیجر ہنزہ نگر طارق محمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ادارے کے 23برانچ دفاتر نہایت کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور 150سے زائد نوجوان اس ادارے سے منسلک ہیں ہم حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ سیاحت کے ساتھ ملکر علاقے میں سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ اور لوگوں کو معیارزندگی میں بہتری پیدا ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button