گلگت بلتستان

این ایل آئی کو کسی اور جگہ زمین الاٹ کیا جائے، عوام سے تفریح گاہ نہ چھینا جائے، عمائدین کونوداس کا مطالبہ

گلگت (پ ر) عمائدین مجاہد کالونی، گورنمنٹ کالونی، مسلم کالونی، چھموگڑھ کالونی، نگر کالونی اور گلشیر کالونی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنوداساین ایل آئی گراؤنڈ کے بدلے کسی اور مقام پر این ایل آئی کو زمین الاٹ کرکے کنوداس گراؤنڈ کو عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی کھیل اور تفریح کیلئے معیاری گراؤنڈ اور پارک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے کنوداس سے تعلق رکھنے والے عمائدین محمد عیسیٰ حلیم، معراج عالم، عبدالرحمن بخاری، مہتاب الرحمن، وقار احمد، عبدالفرید، ندیم خان، عبدالقادر، فضل الرحمن، شہزاد حسین ایڈووکیٹ، تنویرایڈووکیٹ، لطیف شاہ ایڈووکیٹ، محمد رمضان، (ر) تحصیلدار شفیع اللہ، ایڈووکیٹ مشال خان ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایک بھی مستقل گراونڈ موجود نہیں سٹی پارک سول ایوی ایشن کی ملکیت ہے جسے عارضی طور پر استعمال میں لایا جارہا ہے جبکہ لالک جان سٹیڈیم پر بھی کئی منصوبوں کی تعمیر زیر غور ہے ایسے میں شہریوں کے بچوں اور نوجوانوں کی صحت مند تفریح کیلئے کنوداس گراؤنڈ ہی ایک نعمت ہے جس کیلئے صوبائی حکومت NLIکیلئے متبادل جگہ فراہم کرکے شہریوں کیلئے پبلک گراونڈ اور پارک تعمیر کرسکتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button