اہم ترین

وزیر اعلی نے کالعدم تنظیم کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں مقابلہ کیا، امجد ایڈوکیٹ کا گاہکوچ میں خطاب

غذر( دردانہ شیر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرامجدحسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہم 68سالوں سے اپنے پہچان کی بات کریں رہے ہیں مگر حکمرانوں نے ہر دور میں ہمیں نظر اندازکررکھا ہے ہمارے بزرگوں نے خطے کو اپنے بزور طاقت آزاد کرایا اورپاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا بدقسمتی سے ہماری محبت ، خلوص اور نیک نیتی کا جواب بے وفائی کی صورت میں مل رہا ہے۔

گاہکوچ بالا میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ تیار ہوجائیں اب قومی سوال کی ایشوء پر حکمرانوں کے گریبان پکڑنے کا وقت آچکا ہے اپنے خطے کو مزید کسی کی چراگاہ نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ آج گلگت بلتستان میں جو اصلاحات نظر آرہی ہیں وہ سب شہید بھٹو کی مرہون منت ہے مسلم لیگ ن کو تین مرتبہ حکومت ملی مگر آج تک گلگت بلتستان کے لیے ایک پائی کا کا م نہیں کیا اس سے بہتر کو ڈکٹیٹر مشرف ہیں جنہوں نے ایک یونیورسٹی کا تحفہ کم از کم خطے کو دے دیا اس کے برعکس نوازشریف نے گلگت بلتستان کو حفیظ الرحمن ، اکبرتابان اور اقبال حسن جیسے کرپٹ لوگوں کی شکل میں تحفہ دے دیا ہے نوازشریف کو خطے کے عوام کی بدعائی لگ گئی تھی یہی وجہ سے سپریم کورٹ نے انہیں چور کا سند تھمادیا جو لوگ سلطان مدد جیسے دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کا براحال کرسکتے ہیں وہ اس خطے میں کچھ نہیں کرسکتے بلکہ وزیر اعلیٰ ضلع غذر کے ساتھ سلطان مدد سے بھی برا سلوک کرنا چاہتا ہے۔

امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالت یہ ہے کہ پراجیکٹس پی پی پی کے ہوتے ہیں مگر ٹھیکدار ی کی خدمات انجام وزیر اعلیٰ اور ان کے پارٹنر دے رہے ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ کو عوام کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا تھا مگر موصوف تو سب کچھ چھوڑ کر ٹھیکدار بن چکے ہیں گزشتہ دو سالہ دور میں ہم نے دیکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے کسی علاقے کا نمائندہ وفد نہیں ملا مگر کالعدم جماعتوں کے لوگ ضرور ملتے ہیں رات کے اندھیرے میں کن کن کالعدم جماعتوں کے لوگوں کو بلا کر فائدے دیے جاتے ہیں فہرستیں جاری کریں گے تو وزیر اعلیٰ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے وزیر اعلیٰ کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے فتوؤں سے ہی اقتدار میں آئے ہیں اگر شیڈول فور کالعدم جماعتوں کے لیے بنا ہے تو سب سے پہلے حفیٖظ الرحمن پر لگاجائے پی پی پی کے رہنماء ظفر محمد شادم خیل کے خلاف شیڈول فور کو نہیں مانتے اور اس جلسے میں جان بوجھ کر ہم نے تقریر کرائی ہے کسی میں ہمت ہے تو میرے خلاف مقدمہ درج کرے۔

ان کا کہنا تھا نگر کے ضمنی انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کالعدم جماعتوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑا پھر بھی وہ شکست کھاگئے اصل شیڈول فور کے حقدار تو وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی سپیکر جیسے لوگ ہیں مگر نیشنل ایکشن پلان کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی پوری تیاری کی گئی ہے ظفر محمد نے ایک دن پہلے پی پی پی جوائن کیا تو اگلے روز ان کے خلاف شیڈول فور لگایا گیا جسکی بنیادی وجہ یہ تھی ایک سابق ڈی سی کو ان کی شکل پسند نہیں تھی سیاسی انتقام کے ایسے حربوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے دو سالوں میں جن لوگوں کو کروڑ پتی اور ارب پتی بنایا ہے ان کی فہرستیں بھی جاری کریں گے پی ڈبلیوڈی میں اوپر سے نیچے تک سب چور ہیں حکومت ڈرامے بند کرے ان کے سربراہ کو چور کا سند مل چکا ہے بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو یہ بھی اعزاز ملنے والا ہے حق حاکمیت اور حق ملکیت کے حوالے سے انہیں بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غذر اور گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین بھی خالصہ سرکار نہیں اگر کسی کو زمین کی ضرورت ہے تو معاوضہ ادا کرے پھر حاصل کی جائے ورنہ پی پی پی راستے کا دیوار بن جائے گی زمین ہماری ماں ہے اور اس کی ہر حال میں حفاظت کریں گے۔

امجد ایڈوکیٹ نے گلگت ، سکردو کے بعد یکم نومبر کے دن گاہکوچ میں حق حاکمیت اور حق ملکیت کے لیے جلسے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہم دنیا کو باور کرائیں گے کہ اور پاکستان کی آئین کے اس شق کو پڑھائیں گے جس کے تحت خالصہ سرکار وہی زمین بن سکتی ہے جو فوج نے جنگ کے ذریعے حاصل کیا ہو یا پھر معاوضہ دے کر زمین لی جاتی ہے خو د اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کی زمین خرید کر عمارت بنائی گئی ہم چاہتے ہیں کہ یہاں اگر ڈی سی کا دفتر بنتا ہے تو پہلے زمین کا معاوضہ دیا جائے پھر بلڈنگ بنائی جائے ہمارے خطے کو ہمارے بزرگوں نے اپنے بزور طاقت آزاد کرایا کسی فوج نے جنگ کے ذریعے زمین فراہم نہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ پہاڑ کے دامن سے لے کر لب دریا تک زمینوں اور وسائل کے مالک ہیں ہم کسی کو زبردستی زمین ہتھیانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔دریں اثناء پی پی پی کے جلسے سے پی پی پی ضلع غذر کے صدر ایوب شاہ ، نفس جان ، بدرلدین بدر اور ریٹائرڈ ڈی ایف او امیر حمزہ نے بھی خطاب کیا گاہکوچ بالامیں پی پی پی کے جلسے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button