تعلیم

سیپ سکول اساتذہ ایک بار پھر دھرنا دینے کے لئے تیار ہو گئے

گلگت(خبر نگار خصوصی)سیپ سکول اساتذ ہ نے ایک بار پھر مطالبات کے حل نہ ہونے پر احتجاج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا اور دسمبرکے مہینے میں قانون ساز اسمبلی کے سیشن کے دوران اسمبلی کے باہر گلگت بلتستان بھر کے سیب اساتذہ اور بچوں سمیت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلگت بلتستان سیپ ٹیچر ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان سیپ ٹیچر ایسوسی ایشن دسمبر کے مہینے میں قانون ساز اساسمبلی کے باہر بھر پور احتجا ج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر گلگت بلتستان سیپ ٹیچر ایسوسی یشن غلام اکبر کے زیر صدارت اجلاس منعقدہ ہوئے جس میں گلگت بلتستان بھر سے سیپ سکول ٹیچر ز و عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹیچر ایسوسی ایشن غلام اکبر نے کہا حافظ حفیظ اکرحمن نے الیکشن سے قبل جو واعد ہ کیا تھا اس عمل درآمد نہیں کروانا افسوس کا مقام ہے جس سے گلگت بلتستان بھر کے سیپ اساتذ ہ میں غم و غصے بڑ رہاہے اور احتجاج کرنے پر مجبور کروایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کا گلگت بلتستان میں چار دورے کرنے کے باوجو سیپ اساتذہ کا مسئلہ حل نہ کرنا پریشانی کا باعث بن رہاہے وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران صروف اور صروف ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ہیں حالانکہ سیپ اساتذ ہ کا مسئلہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔غلام اکبر نے میر غضنفر کو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میر غضنفر کو مبارک باد بھی دی ۔واضع رہے سیپ اساتذہ گزشتہ سال 2ماہ کے دھرنہ دیئے ہوئے تھے اور الیکشن سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و موجودہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی یقین دہانی پر انہوں نے دھرنا ختم کیا تھا تاہم حفیظ ارحمن وزیر اعلیٰ بنے کے بعد ان کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سیپ اساتذہ مایوس ہوئے ہیں اور احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button