تعلیم
آغا خان ایجوکیشن سروس جہالت کے خلاف جہاد کر رہی ہے، معاشرے میں عورتوں کو جائز حقوق دئیے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی،نواز ناجی
چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ آغا خان ایجوکیشن سروس خطے میں جہالت کے خلاف جہاد کررہی ہے،خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ان کو جائز مقام دینے کی ضرورت ہے،بچوں کی بہترین پرفارمنس پر سکول انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،ڈی جے ایل آر ایس چٹورکھنڈ میں منعقدہ سالانہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی ودیگر کا خطاب۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عورت کو جائز حق دئے بغیر ترقی ممکن نہیں ،آنے والے وقت میں ترقی کے حوالے سے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔گلگت بلتستان میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں جانے والے بچوں کا تناسب 70اور30فیصد ہے ،بدقسمتی سے تعلیم کا محکمہ بیڈ گورننس کا شکار ہے لہٰذا اس کی سمت کو درست کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔قبل ازیں سکول کے بچوں اور بچیوں نے شاندار پروگرامز پیش کئے ۔اس موقع پر سال 2013-14کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔سکول کے پرنسپل سید عافیت شاہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سکول کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا۔سکول کے طلبہ و طا لبات نے تقاریر ،ڈراموں اور خاکوں کے زریعے حا ضرین سے داد سمیٹی۔مہمان خصوصی نے بچوں کی بہترین کارکردگی پر 15000روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔تقریب سے مہمان خصوصی کے علاوہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سرور خان ،ہیڈ RSDUمقصد علی نے بھی خطاب کیا۔