اہم ترینصحت

نگر : بر ویلی میں پانچ سو گھرانوں کے لئے تعمیر شدہ اے کلاس ڈسپنسری میں زائد المعیاد ادویات دیکھ کر ڈپٹی کمشنر برہم

نگر ( اقبال راجوا) پانچ سو گھرانوں کے لئے تعمیر شدہ اے کلاس ڈسپنسری بر ویلی میں ادویات نہ ڈاکٹر ، زائد المعیاد ادویات دیکھ کر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر ڈسپنسری ملازمین پر سیخ پا ہو گئے، مزید شکایت ہونے پر بلتستان بھجوا دوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے غیر اعلانیہ بر ویلی کے دورے کے موقع پر ضلع نگر کے سب سے آخری گاؤں اور 8125فٹ بلندی پر واقع ہوقونا پیدل چل کر پہنچ گئے۔

وائیلڈ لائف انچارج شوکت حسین نے وائلڈ لائف کےبارے میں تفصیلات بتا دیں۔ ان کے ساتھ دوربین سے مارخور کا بھی مشاہدہ کیا ۔بر ویلی میں بند سرکاری سکول،اے کلاس ڈسپنسری کے مسائل کا خود ہی جا کر مشاہدہ کیا ۔

حقونا سے واپسی پر بر ویلی کے عمائدین سے علاقے میں عوام کو درپیش مسائل بھی تسلی سے سن لئے ۔
عمائدین و نمبر داران نے کہا ہماری کم زمینوں کے معاوضے نہایت کم ہونے کے سبب ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اول تو نہیں آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو قابل اور لائق اساتذہ نہیں بھیج دیئے جاتے۔ عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ بر ویلی ہارڑ ایریا ء ہے موسم سرمامیں شدید برف باری اور دو بڑے نالوں بوٹ مش گاہ اور بالوم گاہ میں لانی اور تغیانی کے باعث گندم آٹا نہیں پہنچ سکتے۔

عمائدین کے مطالبات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے کہا کہ دیگر تمام معاملات کو میں بتدریج حل کرنے کی کوشش کروں گا لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کچھ مہینوں کی گندم ایڈوانس میں ذخیرہ کی جائے گی اور A کلاس ڈسپنسری میں ادویات اوردیگر اہم بنیادی مسائل ایک ہفتے کے اندر ہی حل ہو جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نگر جب بر ویلی جارہے تو دوسری طرف سے اسی حلقے کے منتخب ممبر اسمبلی جاوید حسین آنے لگے جس سے دونوں کی گاڑیاں کراس نہ کر سکنے کے سبب کافی دیر تک سڑک پر آمد و رفت معطل ہو گئی۔

ممبر اسمبلی نے بر ویلی روڑ پر فوری ٹینڈر کرانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نگر نے روڑ کی صورتحال کو دیکھ کر وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر بر ویلی روڑ کا بھی ٹینڈر کرا دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے راستے میں تربٹیو داس کے مقام پر نو تعمیر شدہ وائلڈ لائف ہٹ کا بھی معائنہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button