متفرق

میر غضنفر نے عوامِ شناکی ہنزہ کی توہین کی،معافی نہیں مانگی تو احتجاج کریں گے، پی وائی ایف

ہنزہ( بیوررپوٹ) گزشتہ روز گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کی ہنزہ ناصر آباد میں اپنے حالیہ دورے کے دوان ناصر آباد شناکی کے عوام کو بیوقوف کہنے اور ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیک کرنے کی دھمکی دینے پر پاکستان عوامی ورکرز پارٹی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر غضنفرہنزہ کے عوا م کوزر خرید کے غلام سمجھ رہے ہیں اور جب چاہیے ان اپنا غلام بنانا چاہتا ہے اور جس طرح چاہیے اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے میر غضنفر کو ان غیر مہذب اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پرہنزہ شناکی کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

جمعرات کے روز پاکستا ن عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی آفس علی آبا د میں ایک اہم اجلا س کے بعد علامیہ جاری کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور پی وائی ایف کے ترجمان ظہور الٰہی ،امان اللہ ،کاشف منصور ،علی احمد ،زاکر محمد ،محمد علی بیگ،امن اللہ خان شاہد کریم ،زوہیب سلطان ،آصف شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔

عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماء و ترجمان پی وائی ایف گلگت بلتستان ظہور الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میر غضنفر ابھی تک سیاسی طور پر بالغ نہیں ہوئے ہیں وہ اب تک ہنزہ میں راجگی نظام سمجھ رہے ہیں اور عوام کو زر خرید کے غلام سمجھ رہے ہیں اور عوام کو کھل کر دھمکیاں دے رہے ہیں اگر عوام یا پارٹی کے کسی کارکن کو کسی بھی خراش آنے کی صورت میں اس کے ذمہ دار میر غضنفر ہونگے اور انہوں نے موجودہ حکومت سے اس نازیبہ الفاظ استعما ل کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔اس موقع پر میر غضنفر کو گورنر بنے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی اور میر غضنفر کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنے کی تنبیہ بھی کی اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عہدے کو مثبت کاموں کے لئے استعمال کرے اور علاقے کی ترقی کے لئے کام کریں نہ کہ الیکشن 2015میں ان کو ووٹ نہ دینے والوں کو انتقام کا نشانہ بنائے ۔

واضع رہے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر نے گونر بنے پر ہنزہ نگر کے دورے کے موقع پر ہنزہ شناکی کے علاقے ناصر آباد میں استقبال کرنے کے لئے آنے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنزہ شناکی کے عوام ٹھیک ہو جاؤ نہ ہونے کی صورت میں مجھے ٹھیک کرنے آتا ہے جس بلخصوص ہنزہ شناکی اور بلعموم پورے ہنزہ نگر کے عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیاہے اور سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کی اس طرح کی بیانات سے آنے والی ضمنی الیکشنزمیں ن لیگ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button