گلگت بلتستان

ہنزہ پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا، عبوری کابینہ قائم

ہنزہ ( پ ر)ضلع ہنزہ کے سینئر صحافیوں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ہنزہ کے قیام کے بعد ہنزہ کے صحافیوں نے پریس کلب کی اہمیت کو مد نظر رکھے ہوئے ہنزہ پریس کلب کے قیام کا اعلان کے علاوہ ہنزہ پریس کلب کے ممبران نے مطفقہ طور عبوری کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا آئینی و قانونی مدت دسمبر 2016تک ہوگا ۔اس دوران عبوری کابینہ صحافیوں کی رجسٹریشن ،پریس کلب بلڈنگ کے قیام کے علاوہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے جدوجہد کا آغاز کریگا نیز گلگت بلتستان کے تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ روابط اور سینئر صحافیوں سے مشاورت و رہنمائی بھی حاصل کریگا ۔ہنزہ پریس کلب کے جنرل باڈی 13ممبران گلگت بلتستان کے مختلف اخباروں اور قومی ٹی وی چینلز کے ساتھ منسلک ومتحرک صحافیوں پر مشتمل ہے جبکہ عبوری کابینہ 5عہدہداروں پر مشتمل ہے جن میں اجلال حسین صدر ہنزہ پریس کلب جبکہ اکرام نجمی جنرل سیکریٹری ،رحیم اللہ بیگ نائب صدر ، ذوالفقار بیگ فنانس سیکریٹری اور کریم سلمان انفارمیشن سیکریٹری کے طور پر اپنے خدمات سرانجام دینگے جبکہ ممبروں میں علی آحمد، معز شاہ، سلیم برچہ، بہرام خان ، پیار علی، عبدالمجید، غازی کریم، علی آحمد برچہ ہونگے۔

ہنزہ پریس کلب کے ممبران نے صدر اجلال حسین کی قیادت میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے میر پیلس کریم آباد میں ملاقات کی اور انہیں گورنر بننے کی مبارکبادی دی اس موقعے پر صدر ہنزہ پریس کلب اجلال حسین نے پریس کلب کی جانب سے نیک تمناوٗں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ گورنر گلگت بلتستان علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بلا تفریق رنگ و نسل اور تعصبات سے بلاتر ہوکر گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کریگا ۔صدر ہنزہ پریس کلب اجلال حسین نے گلگت بلتستان اور بلخصوص ہنزہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقعے پر بات کرتے ہوئے ہنزہ پریس کلب کے نائب صدر رحیم اللہ بیگ نے پریس کلب کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فوری مالی مدد کی اپیل کی تاکہ علاقے کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد مل سکے ۔پریس کلب کے ممبران اور عہدہداروں سے بات کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے یقین دلایا کہ وہ مقامی صحافیوں اور پریس کلب کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگا گورنر گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے مین گیٹ پر ہونے کی وجہ سے ہنزہ کے صحافتی برادری بہت بڑی زمہ داریاں ہیں آپ نے گلگت بلتستان کی امیج کو بہتر کرنا ہے کیونکہ میڈیا کا کردار اس سلسلے میں اہم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button