تھک نالہ میں چلاس پولیس کی کاروائی، قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

تھک نالہ میں چلاس پولیس کی کاروائی، قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(کرائم رپورٹر)سٹی تھانہ چلاس پولیس کا تھک نالے میں چھاپہ ،قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اہم اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ملزم نظیم ولد فقیر ساکن بٹو گاہ سٹی تھانہ چلاس کو ایف آئی آر 39/11زیر دفعہ 302/114/34 میں مطلوب تھا۔ملزم نے مبینہ طور پر 2011میں اپنے والد کو قتل کیا تھا۔جس کے بعد ترک سکونت کر کے قانون سے روپوشی اختیار کی ہوئی تھی۔خفیہ اطلاع پر سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور ،اے ایس آئی مجیب الرحمٰن،اے ایس آئی شاہ ولی حوالدار عبدالغفار،حوالدار عبدالقادر ، کانسٹیبلان قلندرشاہ ،حضرت سلیمان ،شفایت اللہ و دیگر نے چھاپہ مار کر گرفتار کر کے سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔