متفرق

شگر میں صنفی تشدد کے خلاف تقریب کا انعقاد

شگر(عابد شگری)گلگت بلتستان ملک کے دیگر حصوں کے برعکس خواتین کی حقوق کے حوالے سے پرامن جگہ ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 1973کا آئین خواتین اور اقلیتوں سمیت زندگی کی تمام شعبوں اور طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔اوران کی حقوق کو یقینی بناتا ہے۔اسلام بھی ہمیں خواتین کی حقوق اور ان کی احترام کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار الشہباز تنظیم خواتین کے زیر اہتمام شگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی اور حسن شگری نے کہا۔

صنفی تشدد کیخلاف احتجاج کے سولہ دن اور پاکستانہ خواتین کیلئے چیلنج کے مناسبت سے الشہباز وکیشنل سنٹر شگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان تھے،جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ممبر ضلع کونسل وچیئرمین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی اورنائب تحصیلدار محمدیوسف تھے۔ جبکہ شگر سنٹر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشہبار تنظیم خواتین کے کوارڈینٹر حسن شگری نے الشہباز تنظیم خواتین کی جانب سے گذشتہ دو سالوں میں خواتین کی حقوق اجاگر کرنے اور خواتین کو ان کی حقوق اور فرائض سے آگاہی کے بارے میں کئے گئے اقدامات اور خواتین کی خودانحصاری کیلئے کی جانے والی کردار اور کاؤشوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کی کاؤشوں کی وجہ سے سکردو ڈسٹرکٹ کے میں انیس یونینز بنایا گیا جو کہ خواتین کی حقوق ان کے کیخلاف ہونے والی صنفی و جسمانی تشدد کے خلاف آواز بلند کرینگے۔جبکہ خواتین کی حقوق کو سلب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 1973کا آئین خواتین اور اقلیتوں سمیت زندگی کی تمام شعبوں اور طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔اوران کی حقوق کو یقینی بناتا ہے۔آئین کی آرٹیکل 3،11،17، 18،25، 27، 37 میں خواتین کی حقوق کی تعین اور ان کی تحفظ کی ضمانت مہیا کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فدا علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ گلگت بلتستان خصوصا بلتستان میں خواتین کو احترام سے دیکھا جاتا ہے جبکہ ان کی حقوق کی مکمل تحفظ حاصل ہے۔الشہباز تنظیم خواتین کی جانب سے خواتین کی حقوق کی آگاہی سے متعلق کوشیں لائق تحسین ہے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام بھی خواتین اور اقلیتوں کی حقوق کی مکمل تحفظ اور ضمانت دیتا ہے ۔اسلام میں خواتین کیلئے باقاعدہ وراثت میں حصہ دیکر سنہری اصول قائم کیا ہے۔انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ انتظامیہ شگر میں خواتین کیخلاف کسی قسم کی کوئی صنفی اور جسمانی تشدد برداشت نہیں کرینگے۔ کسی بھی خاتون کو کسی قسم کی کوئی تشدد یا ان کی حقوق کے بارے کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت اقدام اُٹھائیں گے۔شگر انتظامیہ خواتین کیلئے ہر قسم کی تعاؤن کیلئے تیار ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button