متفرق

سینئر صحافی طارق حسین شاہ انجن ہلال احمر گلگت بلتستان کا چیئرمین مقرر

گلگت ( محمد رضا) گورنر گلگت بلتستان نے سینئر صحافی و سابق صدر پریس کلب گلگت طارق حسین شاہ کو (پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی) انجن ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

جمعرات کے روز گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں طارق حسین شاہ کو گلگت بلتستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے طارق حسین شاہ گلگت بلتستان میں 1998ء سے صحافت کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اور ہمیشہ پیشہ ورانہ صحافت کو فروغ دینے کیلئے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ صحافت کی ترویج و ترقی کیلئے کام کرتے رہے ہیں ۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیادپر ان کو صحافتی تنظیموں نے اعتماد کرکے ماضی قریب میں گلگت یونین آف جرنلسٹس اور گلگت پریس کلب کا صدر منتخب کیا۔ آپ یو ایس ایڈ میں بطور پراجیکٹ کواڈنیٹر اور الخدمت فاؤنڈیشن میں بحیثیت کواڈنیٹر سمیت دیگر نجی اور فلاحی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

گلگت کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے طارق حسین شاہ کے انجن ہلال احمر کا چیئرمین مقررکرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں سماجی ترقی و فلاحی امور میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلائینگے اور گلگت بلتستان میں انجن ہلال احمر کو نئی ترقی کی راہ گامز ن کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button