ڈسٹرکٹ جیل غذر کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ترقی دی گئی

گلگت(پ ر)ڈسٹرک جیل غذر کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈ نٹ ارشاد ولی اور سب جیل جٹیال کے محمد سلیم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،اس حوالے سے ایک مختصر تقریب آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں منعقد ہوئی ،جس میں ترقی پانے والے آفسران کو آئی جی جیل خانہ جات تنویر الحسن ،ایس ایس پی کرائم برانچ محمد اسحاق اور اے آئی جی سپیشل برانچ مرزہ حسن نے سٹارز لگا دےئے۔اس مو قع پر آئی جیل خانہ جات تنویر الحسن و دیگر نے ترقی پانے والے آفسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں مذید محنت اور لگن کے ساتھ اپنے زمہ داریاں نبھانے کی ہدایات کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments