سیاست

پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، سرمایہ داروں کی نہیں، سعدیہ دانش

گلگت: ( خبرنگار خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے ،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ PPPکمزور ہوئی ہے وہ خیالوں میں رہتے ہیں۔اس پارٹی کے بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے ۔پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتاکیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے نہ کہ سرمایہ داروں کی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس پر پارٹی ورکرز اور کارکنوں کو میڈیا کے زریعے پیغام دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ذولفقار علی بھٹونے اس وقت پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جب محسوس کیا کہ پاکستان کا سودا کیا جا رہا ہے اورغریبوں کو ان کا حق نہیں مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹونے اپنے خون سے اس پارٹی کی بنیاد ڈالی اور سینکڑوں جانثاروں نے خون دے کر اس پارٹی کو بچایا ۔سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی ۔انہوں نے کہا کی جیالے یوم تاسیس کے اس دن عہد کرے کہ پارٹی کی فعالیت اور مضبوطی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس ملک میں عوام کو ان کے حقوق ان کے گھر کے دہلیز پر مل سکے ۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت فعل ہوچکی ہے کوئی عملی کام نظر نہیں آرہاہے ان کو چاہیے کہ عوام کو مسائل پر توجہ دے نہ کی اپنے پروٹوکول اور اخباری بیانات تک محدود رہے ۔100دنوں کی پیریڈ ختم ہوچکی ان 100دنوں میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں ہے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button