تعلیم

دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولا جائے، داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس جلد تعمیر کیا جائے،سینکڑوں طلبہ گھر کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر نہ آنے کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے صو بوں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر اشتیاق داریلی،جزل سیکرٹری سلیم الرحمن عباسی ،رابطہ سیکرٹری مجیب فرحت و دیگر نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ داریل میں تعلیمی رجحان نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کی بنیادی وجہ حکومت کی عدم توجیحی ہے،اس لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلی حکام اور زمہ دار ادارے داریل تانگیر سمیت پورے دیامر میں تعلیمی درسگاہوں اور سہولیات کی جال بچھائیں اور پھر دیکھیں کہ یہاں کے عوام اور نوجوان نسل کس طرح ترقی یافتہ قوموں کے صف میں کھڑا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل میں آرمی پبلک سکول کا قیام عمل میں لایا جائے ،تاکہ داریل اور تانگیر کے طلبہ و طالبات استفادہ کرسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر ایک پرامن خطہ ہے ،چند سازشی اور سیاسی عناصر جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ،لیکن داریل تانگیر کے عوام اب سمجھ چکے ہیں ،اور آئندہ سیاسی کھلاڑیوں کی جال میں نہیں پھنسیں گے۔انہوں نے کہا کہ مغوی انجنئیروں کی بازیابی خوش آئند ہے۔داریل اور تانگیر کے مظلوم عوام کو آئی ڈی پیز بننے سے بچانے والوں کا شکریا ادا کرتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button