سیاست
پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، آمرانہ فیصلے تسلیم نہیں کریں گے، سیف الرحمن، ممتاز علی اور دیگر کا بیان
گلگت(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن شناکی کے سینئررہنماؤں سابق ممبر ضلع کونسل گلگت سیف الرحمن خان ،ممتاز علی ،حمید اللہ ،فدا کریم ،شاہد کریم ،نورالامان ،اوردیگر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں اور آمرانہ فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور محلاتی سازشوں کے زریعے آمرانہ فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف عناصر کا گھیرا تنگ کیا جائیگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات کے زریعے معلوم ہوا ہے کہ ضلع ہنزہ کے پارٹی صدر کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اس تمام عمل کے دوران شناکی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی راہنما یا عہدیدار کو پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی گئی مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم ہیں اور ان کو صوبائی قیادت کا بھرپور اعتماد بھی حاصل ہے اگر پارٹی قیادت کے علم میں لائے بغیر اس قسم کے آمرانہ فیصلے کئے گئے تو ایسے فیصلے پارٹی کو کمزور کرنے کی سازشوں کا حصہ قرار دیا جائیگا اور ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے ۔