تعلیم

تعلیم کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں ہے، مولانا عطاء اللہ شہاب

IMG_0159

گلگت( فرمان کریم ) نائب امیر جمعیت علما ء اسلام مولانا عطا اللہ شہاب نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔جہالت کے خاتمے اور علم کے حصول کے لئے تعلیمی ادارے بنتے ہیں اگر ان تعلیمی اداروں کی فعالت ختم ہو جائیں تو جہالت خود بخود جنم لیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کنوداس میں اقرا روضہ اطفلاع سکول میں سالانہ امتحانی نتایج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اُنہوں نے کہا کہ آج علم کی بدولت دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے. لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے پر دنیا کی خبریں دیکھتے ہیں۔آج ہر قدم پر سکولز ہیں ہر سکول کا اپنا سیلبس ہے امیر طبقہ بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں جبکہ غریب طبقہ سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا نظام تعلیم برصغیر دورت کا ہے۔ جو کہ آج کے دور میں کاریگر ثابت نہیں ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے لئے صرف 6 فی صد بجٹ مختص ہے۔

پاکستان میں دینی مدارس کی تعداد 25 ہزار ہیں ان مدارس میں 35 لاکھ طلبا ء وطالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ اس6 فی صد بجٹ میں دینی مدارس شامل نہیں ہے یہ مدارس اپنی مدد آپ ان طلباء وطالبات کی مدد کر رہے ہیں۔ تقریب میں روضہ اطفلال ٹرسٹ کے کواڈنیٹر منصور احمد نے گلگت بلتستان میں ٹرسٹ کے زیر اہتما م چلنے والے سکولوں کے بارے میں مہماں خصوصی کو بریفنگ دی۔ آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر نے پوزیشن ہولڈز میں ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button