صحت

پھنڈر میں الخدمت فاونڈیشین کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپس کا انعقاد

پھنڈر (پریس ریلیز) زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی امدادی سرگرمیاں تیسرے مرحلے میں داخل ، آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا، پھنڈر کے علاقے میں عرب میڈیکل یونین کے تعاون سے 5 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ، جس میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور انہیں دوائی فراہم کی گئی ، جبکہ او پی ڈی کی سہولت بھی مہیا کی گئی، آئندہ چند دنوں میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے دیامر اور غذر کے متاثرین میں شیلٹرز ، رضائیاں اور خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button