متفرق

استور میں چہلم کا جلوس اختتام پزیر ، وزرا اور امن کمیٹی کے ممبران شریک ہوے

استور (سبخان سہیل)استور میں چہلم کا مرکزی جلوس صبح 8بجے کلب علی چوک استور سے بر آمد ہوا جو کہ اپنے رویتی راستوں سے ہوتے ہوئے میکیال پکورہ ہائی سکول کے گرونڈ میں جمع ہوئے ۔ جلوس مختلف دستوں کی شکل میں صبح 8بجے سے بر آمد ہونا شروع ہوئے تھے جلوس کی قیادت مرکزی امامیہ مسجد کے امام جمع الجماعت سید عاشق حسین الحسینی کررہے تھے۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان اور پالیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان محکمہ سیاحت برکت جمیل اور امن کمیٹی استور کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقعے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ امور کی نگرانی ڈپٹی کمشنر استور محمد عمر شیر چھٹہ خود کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ایس ایس پی استور علی شیر جکھرانی بھی تھے۔ اس موقعے پر اعزاران سے خطاب کرتے ہوئے سیدعاشق حسین الحسینی نے کہا کی ہم اپنے صفحوں میں اتحاد نظام نسق کے بغیر ن تو اسلام کی دفاع کرسکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کی ہمیں اپنے صٖفحوں کے اندر اتحاد نظام و نسق قایم کرنا ہوگا۔ امام حسین اور ان کے جانثاران نے کربلا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لیے جو قربانی دی ہے وہ قیامت تک زندہ رہے گی امام حسین اور اس کے جان نثاران نے جو قربانی دین اسلام کی سر بلندی اور اسلام کی بقاء کے لیے دی تھی آج اسی دین اسلام پر کو ختم کرنے کے لیے دشمن اسلام مختلف حربے کررہے ہیں پاکستان کو اس وقت باہر کے دشمن اور اندر کے دشمن دونو ں سے خطرہ ہے ہمیں پاکستان کی بقاء اسلام کی بقاء کے لیے اپنے اندر اتحاد اور ایمان کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ چہلم کی جلوس شام کو 4بجے اختتام ہوئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button