اسلام آباد(پ ر)گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے نواسہ رسولﷺ کے چہلم کے موقع پر بہترین حفاظتی اقدامات کیے جانے پر افواج پاکستان،پولیس، جی بی سکاؤٹس،سول انتظامیہ،رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔پائیدار قیام امن کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے صوبائی محکمہ اطلاعات کو دئیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ صوبے کی تعمیروترقی کیلئے صوبائی حکومت مخلص ہے اور خلوص نیت کے ساتھ پوری صوبائی کابینہ علاقے کی تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔