متفرق

شگر سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات چھا گئے، قومی سطح پر ایوارڈ جیت کر اپنی صلاحیتوں اور محنت کا لوہا منوایا

اسلام آباد(عابد شگری)سٹی فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی جانب سے انتہائی مساعد حالات اور مشکلات میں فرسٹ مائیکروفنانس بینک سے قرض لیکر چھوٹے کاروبار سے اپنے اور خاندان کا کفالت کرنے والے شگر کے دو شخصیات کو سکینہ بی اور شکور علی کوبہتر کاروبار پراعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔شگر سے تعلق رکھنے والی سکینہ بی نے گلگت بلتستان ریجنل کٹیگری میں فرسٹ اور شکورعلی کو نیشنل کٹیگری میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی۔انہیں بالترتیب ایک لاکھ چالیس ہزار اور ایک لاکھ پنتیس ہزار روپے کیشن انعام بھی دیا گیا۔گلگت سے تعلق رکھنے والی مرینہ بی بی نے ریجنل کٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک شگر کے احمد حسین اور شجاعت علی کو بھی بہتر لون آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ سرینا اسلام آباد میں ایک تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن ڈائریکٹر پاکستان پاورٹی ایلیویشن ،سٹی بینک کے اعلی حکام ہاتھوں دیا گیا۔

Award Group Photo copy

دسواں سٹی پی پی اے ایف نیشنل مائیکرو انٹر پینیورشپ ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے مختلف چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے والے افراد کو مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ سے نواز گیا۔جس میں دی فرسٹ مائیکرو فنانس بنک گلگت بلتستان اور چترال ریجن کے پانچ افراد کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔نیشنل کٹیگری میں چترال سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ نے پہلی اور شکورعلی نے دوسری پوزیشن وصول کرلی۔جبکہ ریجنل میں سکینہ بی نے اول اور مرینہ بی بی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

میڈیا سے گفتگو میں ایوارڈ جیتنے والوں کا کہنا تھا کہ ایوارڈ وصول کرکے انہیں حوصلہ بخشاہے کہ وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں اور اس میں معاشرے کے مزید افراد کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان سے بے روزگاری اور غربت کو ختم کرسکیں۔انہوں نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے لون فراہم کرنے ان کی بہتر رہنمائی کرنے او ان کی کامیابی کی کہانی کو آگے تک پہنچانے پر دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کے عملوں اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی ان جیسے افراد کی حصلہ افزائی اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرنے میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button