تعلیم

ڈائریکٹر اکیڈیمکس گلگت ریجن کا ہنزہ اور نگر میں سکولوں پر چھاپے، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی، غیر حاضر اساتذہ کو وارننگ دی

ہنزہ (اکرام نجمی) ڈائریکٹراکیڈیمکس محکمہ تعلیم گلگت ریجن فیض اللہ لون نے ضلع ہنزہ اور ضلع نگر نے مختلف سکولوں پر چھاپوں کے دوران کئی اساتذہ جو اپنے پیشہ وارانہ خدمات میں کوتاہی کا مرتکب ہورے تھے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی غیر حاضر اساتذہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکی خلاف سخت قسم کی کاروائی کرنے کی وارننگ دی ہے
ان چھاپوں کے دوران ٹیچرز ایسوسی ایشن سنٹرل کیبنٹ کے جنرل سیکریٹری جوہر نفیس بھی موجود تھا ٹیچر ز ایسوسی ایشن ہنزہ نگر کے ایک عہدہ دار اقبال مطابق سیکریٹری اکیڈیمکس نے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کے مطابق گلگت ریجن میں کلرکوں کی کمی کو فوری پورا کرنے اور اساتذہ کی جائز مطالبات کے حل کی بھی یقین دھانی کروائی ہے جن میں سکولوں میں اساتذہ کی کمی اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیچرز کی ترقی اور انکو سہولیات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس نے میڈیا سے ٹیلفونک بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور نظام تعلیم میں بہتری لازمی ہے کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں مجھے کوتاہی نظر آئی وہاں میں نے متعلقہ اہلکاروں کو سخت وارننگ دی ہے اور انشاللہ مستقبل میں بھی کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ہم گلگت بلتستان کو ایک مثال بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں میڈیا ،عوام اور والدین کی مدد چاہیے میں یقین دھانی کراتا ہوں کہ گورنمنٹ سکولوں میں ہر صورت میں چھ گھنٹے پڑھائی ہوگی اور اساتذہ کی حاضری ہر حال میں یقینی ہوگی ۔
ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی اس اقدام پر عوامی حلقوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وقت کی ضرورت بھی عوامی حلقوں کا مذید کہنا تھا کہ بہت سے سرکاری اساتذہ کے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم ہیں جب تک انکے بچے گورنمنٹ سکولوں میں داخل نہیں ہونگے بہتری مشکل ہے تاہم سکولوں میں بہتری کے سلسلے میں محکمہ تعلیم اور خاص کر ڈائریکٹر فیض اللہ لون کی کاروائی حوصلہ افزا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button