گلگت بلتستان

پولیس مسلک اور برادری سے نکل کر قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

گلگت( فرمان کریم ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پولیس مسلک اور برادری سے نکل کر قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ میں اور میرے ساتھی اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پولیس نےآج کے دور کے تناظر میں وسائل نہ ہونے کے باوجود بخوبی اپنے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ علاقائی تنازعات ہو ں یا مذہبی دہشت گردی ہوں ہمارے پولیس نے اپنے جانوں کا نظرانہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کراور سیاسی لیڈر شپ کی محنت کے نتیجے میں گلگت بلتستان کوایک پرامن خطہ بنانے میں بھرپور کردارادا کیا ہے۔۔ پولیس اپنے حلف اور وردی کا خیال رکھتے ہوئے ملک اور خطے میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا پولیس ریکروٹ سینٹر کو آرمی ریکروٹس سینٹر کی طرح بنائیں گے۔ پولیس پبلک سکول اینڈ کالج کے لئے ہر سال 30لاکھ فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ مارچ اپریل تک پولیس ریکروٹس سینٹر کے دو کلومیٹر سٹرک کی تعمیر کرینگے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس ریکروٹس سینٹرکی چاردیوری کے حوالے سے سیکرٹیری داخلہ کو پی سی ون تیار کرنے کی ہدایات دی اور پولیس ہاسٹل کی تعمیر بھی اے ڈی پی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

1 (4)

اُنہوں نے چیف سیکرٹیری کوپولیس کالج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پی سی تیارکرنے کی ہدایات جاری کئے اور آیندہ جون سے پہلے افرادی قوت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج ہم مل جل کر فیصلے اور مشاروت سے کرتے ہیں۔ آپ نے جس محنت سے اس علاقے کے لئے جانیں قربان کی ہے ان کے ثمرات آج عوام کو مل رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اور میری حکومت قانون پر عمل درآمد کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔ اگر ہم نے مصلحتوں سے کام لیا تو چور اور دیگر شرپسند عناصر دوبارہ سر اُٹھائیں گےاور معاشرے کو خراب کرینگے۔آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ چاہے ہم کسی مسلک، ضلع اور برادری سے تعلق رکھتے ہوں اپنے حلف کی پاسداری کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پولیس اورفوج کی محنت کی بدولت گلگت بلتستان ایشیاء میں 100فی صد پرامن خطہ بن چکا تھا۔ گلگت بلتستان میں پولیس نے چور اور دہشت گردوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ سول اور ملٹری قیادت نے وہ تمام اقدامات کئے ہیں، اس کی بدولت اس ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے پولیس شہدا کے لواحقین کی تعلیم اور پنشن کے لئے اقدامات کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس کا اعتماد اُٹھ چکا تھا جس کی وجہ سے پولیس فورس ثانوی درجے کا فورس بن چکی تھی۔ ہماری حکومت نے پولیس کو مکمل مضبوط فورس بنا دیا ہے۔ پولیس اہلکار حلف کو چار الفاظ نہ سمجھے، آخرت میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہو نگے۔ اپنے حلف برداری کی پاسداری کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ نہ کرسکیں اورپولیس فورس سمیت دیگر فورسز کو وہ تمام تر وسائل فراہم کرینگے۔

3 (2)

پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس گلگت بلتستان میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے پولیس ٹریننگ سکول کی چاردیواری کے لئے خار دار تار بچھانے اور سکول میں ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر مسائل حل کرنے میں تعاون کرنے کی گزارش کی۔ پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ میں تمام اضلاع سے 163ریکروٹس اور 29خواتین ریکروٹس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں اسناد تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button