گلگت بلتستان

ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور سینئر وزیر و وزیر برقیات اکبر تابان کی کوششیں بھی ناکام، سردی کا موسم عروج پراور ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری۔ علاقے سے اسمبلی میں نمائندہ گلگت بلتستان کے گورنر منتخب ہونے کی وجہ سے عوام کی تکلیفات سے بھی دُور ہو گئے کیونکہ ان کے پاس محل میں سپیشل لائین لگی ہوئی ہے اور بارہا کیے وعدوں کے باوجود ون میگاواٹ تھرمل جنریٹر آن نہیں کر سکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہنزہ کے لئے اعلان کردہ تھرمل جنریٹر بھی اسلام آباد میں مستری کے پاس چار ماہ گرزنے کے باوجود حکومت کے پاس بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے مرمت نہ ہو سکا۔ سینئر وزیر و برقیات اکبر تابان کاا مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنان اور عوام کے ساتھ کیا ہو ا وعدہ بھی پورا نہ سکا۔ ہنزہ حسن آباد میں نصب شدہ تھرمل جنریٹر سے گزشتہ کئی سالوں سے اکتوبر کے مہنے میں عوام کو بجلی فراہم کیا جاتا تھا لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی سو دنوں کی کا رگردی کی وجہ سےاکتوبر میں آن کرنے کی بجائے دسمبر کا مہینہ بھی گزر گیا۔

محکمہ برقیات ہنزہ نگر آئے روز تھرمل جنریٹر کے نائے پر عوام ہنزہ کو مختلف بہانوں سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ میر غضنفر علی خان کو ان کے رہائش گاہ پر محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام نے اسپیشل لائن لگا کر اپنی کمزوری کو چھپا دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی گلگت بلتستان عوام ہنزہ اور کارکنوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھی پورا نہ کر سکے ۔ انھوں نے کارکنوں سے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد ہنزہ کو ایک اضافی تھرمل جنریٹر فراہم کرینگے جس سے علاقے میں ہو نے والی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانےمیں مدد ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button