معیشتگلگت بلتستان
کسٹمز اینڈ بینکنگ کورٹ نے 152کیسزنمٹائے، بینکوں کے 4کروڑ سے زائد ریکور
گلگت ( پ ر) کسٹمز اینڈ بینکنگ کورٹ کے قیام کے بعد تما م بینکو ں کی ریکو ری میں تیزی آ گئی ہے جس کی وجہ سے بینکو ں سےنئے قر ضو ں کا اجرا ء عمل میں لا یا گیا ہے۔ راوں سال جو لا ئی میں گلگت بلتستان کسٹمز اینڈ بینکنگ کو رٹ میں مہر اعجا ز علی سیا ل کو عدا لت ہذا میں بحیثیت جج تعینا ت کیا گیا تھا۔ جو لا ئی سے اب تک معز ز عدا لت نے کل 152کیسزنمٹائے اور مختلف بینکوں کے 4کروڑ 13لاکھ سڑ سٹھ ہزار روپے ریکور کیئے جن میں نیشنل بینک آ ف پا کستان ، زرعی تر قیا تی بینک ، یو نا ئیٹڈ بنک ، حبیب بنک ، سو نیری بینک ، بینک الفلا ح اور قراقرم کو آ پر یٹو بینک لمیٹڈ کی ریکوری شامل ہیں ۔