سیاستگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں گڈ گورننس ہے، صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان محمد ابراہیم ثنائی

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے امن بار ے پا لیسی غیر متزلزل،ٹھو س اور جا مع ہے کہ گلگت بلتستان میں ہر صورت امن قائم کر نا چا ہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امن کے قیا م کے حوا لے سے بڑ ے دا نشمند ی سے فیصلے کررہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان میں ہر صورت امن قائم ہو۔ گلگت بلتستان کی تقدیر بد لنے والی ہے اور تر قی و تعمیر کے نئے باب کھلنے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اقتصادر راہداری منصوبہ گلگت بلتستان کو تر قی کے راہ پر گامزن کر ے گی مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکو متی کو ششوں کو عوامی حما یت ہی پا یہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ موجود ہ حکو مت عوام وکو روزگارکے وسائل فراہم کر نے کیلئے دن را ت کا م کررہی ہے تاکہ لو گو ں کو ان کے گھر وں کی دہلیز پرروز گارملے۔ حکو مت عوامی نو عیت کے تمام منصو بو ں کو بر وقت مکمل کر نے اور ان سے عوام کو سہو لیات با ہم پہنچا نے کیلئے تمام مشنیری کو متحرک کردیا ہے اور عنقریب عوام اپنے منتخب نمائندوں کی ان کیلئے کیئے جا نے وا لے اقدامات سے مستفید ہو گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان حکو مت اداروں کی تر ویج میں مصروف ہے جس کے ثمرات عوام بہت جلد دیکھے گ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قائدانہ صلا حتیں کسی سے چھپی نہیں لہذا کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ ہماری جماعت عوامی جماعت ہے اور عوامی خد مات پر یقین رکھتی ہے۔ خطے میں گڈ گورننس ہے، تمام ادارے خطے کی بہتری کیلئے کوشا ں ہیں۔ صو با ئی وزیر اطلاعات کا مزید کہناہے کہ قیام امن کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں۔ سا زشی عنا صر اپنی سازشوں کے زریعے عوا م میں اور اخبارات میں زندہ رہنا چا ہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام باشعور ہیں ، سازشو ں کا بھی حصہ کبھی نہیں بنیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button