ہنزہ نگر میں تقریبا 5ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائنگے۔ ڈی ایچ او داکٹر شیر حافظ
ہنزہ ( اجلال حسین ) ڈی ایچ او داکٹر شیر حافظ نے ضلع ہنزہ میں بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال علی آباد میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کی طرح اس دفعہ بھی ہنزہ نگر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں ماوں کا اہم کردار رہے گ۔ عوام میں پولیو مہم کی آگاہی میں میڈیا کا اہم رول رہا ہے جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے عوام میں شعور پید اکیا ہے۔ ڈی ایچ او ہنزہ نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیل اور یونین سطح پر مختلف کمٹیاں تشکیل دی ہے،آج سے تین روزہ مہم میں وہ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے سے محروم نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہنزہ نگر میں تقریبا 5ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائنگے۔