سیاستگلگت بلتستان

ہنزہ : پی ایم ایل ن میں کسی قسم کی دھڑا بندی نہیں، جان عالم صدرپاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر

ہنزہ ( اکرام نجمی) ن لیگ ہنزہ میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار زیادہ ہے البتہ ٹکٹ میرٹ پر ملے گی۔ نوٹیفیکشن کے بعد ہم تمام ٹکٹ کے امیدواروں کو جمع کرکے اسٹامپ پر دستخط لینگے اور پارٹی قیادت جس امیدوار کو ٹکٹ دیگی ہم اس امیدوار کے مکمل حمایت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار صدرپاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر جان عالم نے پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

ضلعی صدر جان عالم کا مزید کہناتھا کہ ضلع ہنزہ نگر کا صدر کا عہدہ میرے پاس ہے۔ کسی ایک بندے کی خواہش پر مجھے عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ پارٹی کا ایک قواعد ضوابط ہوتا ہے۔ ضلع ہنزہ کا نائب صدر حیدر طائی ہے۔ ورکرز کے کنوینشن یا کسی آٹے کی ڈیلر کے دستخطوں سے پارٹی قیادت کو چینج نہیں کیا جاسکتا۔ دو تہائی اکثریت سے زیادہ ن لیگ کے معتبر ترین شخصیات نے میرے اوپر اعتماد کیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی قیادت سے نوٹیفیکشن جلند جاری ہوگا ۔

اس موقعے پر ن لیگ کے ایک اہم کارکن اور ٹکٹ کے امیدوار سینئر صحافی ایمان شاہ نے کہا کہ ہمارے پارٹی کا ڈسپلین مثالی ہے اور وزریر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ہنزہ کے بارے میں مکمل معلومات ہے۔ ہنزہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ ہے۔ ہنزہ کے عوام پر کسی پارٹی کارکن کو نظر انداز کرکے پارٹی سے باہر کے کسی شخص کو ٹکٹ دیکر پارٹی پر مسلط کرنا ممکن نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ہنزہ کے سیاست پر منفی اثر پڑے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج فارم کے اجراء کے موقعے پر پارٹی سکریٹریٹ میں جمع ہوکر پارٹی کارکنوں نے جو حوصلہ افزائی کی ہے ہم ان کا شکرگزار ہے ۔

میڈیا بریفنگ میں ن لیگ ہنزہ کے قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں جان عالم ،ایمان شاہ ،حیدر طائی، رازق، حکمیہ سلطانہ، کریم خان، سلمان عارف ، محبوب عالم، علی گوہر کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button