گلگت بلتستان
حکومت نے PWDکی ملازمین کی چھان بین کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ملازمین سے پیسے طلب کیا جارہاہے، فتح اللہ ڈپٹی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
گلگت( خبر نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ نے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین اوراآفیسروں کو تنگ کرنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ نیب مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے اور اس کا آغاز پاور ڈیپارٹمنٹ سے کریں جہاں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار منگل کے روز انہوں نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے کارروائی اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام کرپٹافیسران کے خلاف کارروئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ PMLNکی حکومت نے PWDکی ملازمین کی چھان بین کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ملازمین سے پیسے طلب کیا جارہاہے۔ فتح اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں ہے صرف اور صرف اخباری بیانات سے کام چلارہی ہے اور ان بیانات سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔