کھیل

دیامر امن کرکٹ ٹورنامنٹ، دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کے مابین زبردست اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔بلال کلب اور سپر سٹار کلب کے مابین مقابلے میں سپر سٹار کلب نے دس رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔جبکہ تیسرے میچ میں سی سی الیون اور چمن کلب کے مابین مقابلہ ہوا ۔سی سی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 123رنز اسکور کئے۔سی سی ا لیون کے کھلاڑیوں مہتاب احمد نے 54رنز بنا لئے جبکہ سیف 46رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں چمن کلب کی پوری ٹیم اٹھاسی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سی سی الیون کے بالرز ناصرالدین کومبو اور ناصر نے دو دو وکٹ حاصل کر کے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔اس میچ میں مہتاب میں آف دی میچ قرار پائے۔کھیل سے لطف اندوز ہونے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔جنہوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button