گلگت بلتستان
دیامر: نیاٹ میں جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیٹیاں تشکیل دے دیا۔
چلاس(بیورورپورٹ) دیامر کے نواحی گاوں نیاٹ میں جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی لوگوں اور عمائندین نے محکمہ فارسٹ کے تعاون سے مقامی کمیٹیاں تشکیل دے دیا۔عمائدین نے محکمہ فارسٹ کے ساتھ جنگلات کی کٹائی کے روک تھام کیلئے بھر کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فارسٹ کے ذمہ داروں کا نیاٹ کے علاقہ میں مقامی لوگوں اور علاقے کے معتبرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ نیاٹ کے علاقے میں جو بھی شخص غیرقانونی جنگل کی کٹائی کرے گا اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں عہد کیا گیا کہ مقامی کمیٹیاں جنگلات کی تحفظ کیلئے محکمہ فارسٹ کا شانہ بشانہ مل کر کام کریں گےاور علاقے کے قدرتی حسن کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔