صحت

سول ہسپتال یاسین کا ڈینٹل کلینک ویران پڑا ہے، تین مہینوں سے ڈاکٹر غائب

یاسین (معراج علی عباسی ) سول ہسپتال طاوس کا ڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ تین مہینوں سے غائب ہے، ڈینٹل یونٹ بند ہونے سے غیریب مریض رل گئے ہیں۔ دانت کی معمولی تکلیف کے علاج کے لئے مریض 70کلومیٹردور جانے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق یاسین کی ساٹھ ہزار سے زیادہ آبادی کا بوجھ اُٹھا نے والے تحصیل ہیڈکوارٹرسول ہسپتال طاوس میں موجود ڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ تین مہینوں سے غائب ہے ۔ڈاکٹرکے جانے کے بعد سول ہسپتال طاوس میں موجود جدید طرز کا ڈینٹل یونٹ بند پڑا ہے۔ ڈینٹل ڈاکٹر کی عدم دستیابی اور ڈینٹل یونٹ کی بندش سے یاسین کے غیریب مریض معمولی دانت درد کے ساتھ سترکلومیٹرسفرکرکے ڈی ایچ کیوں ہسپتال گاہکوچ جانے پر مجبور ہیں ۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہپستال طاوس میں جلدی سے پیشتر ڈینٹل ڈاکٹرتعینات کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button