گلگت بلتستان

محکمہ برقیات کا شگر میں بجلی چوروں اور نادہندگاں کیخلاف آپریشن شروع

شگر(عابد شگری) محکمہ برقیات کے بلنگ سیکشن کا شگر میں بجلی چوروں اور نادہندگاں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کی قیادت ایس ڈی او بلنگ شگر سید محسن الموسوی کررہے ہیں جبکہ درجن سے زائد اہلکاران کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے مرکنجہ اور توت کھور کلاں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او انجینئر سید محسن کا کہنا تھا کہ شگر گلگت بلتستان کے ان خطوں میں شامل ہے جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے اور صارفین بجلی کی بھاری آلات کا استعمال کررہے ہیں۔ بل کی ادائیگی کےرفتار انتہائی سست ہے اور بجلی کی چوری اور خراب میٹر کی بھی شکایات آرہے ہیں ۔ یہ آپریشن ان لوگوں کیخلاف کررہے ہیں جن کا دس ہزار روپے سے زائد آوٹ سٹینڈنگ ہواور ان کا لائن کاٹ دیا جائے گا۔ جبکہ کئی ماہ سے بل جمع نہ کرنے والوں کی بھی کنکشن کاٹ دی جائے گی۔ بجلی چوری کرنے والوں کے لائن کاٹنے کے علاوہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ برقیات کے حکام کیساتھ بھرپور تعائون کرتے ہوئے اپنے گھر اور دکانوں کی میٹر درست کراوئیں جبکہ آوٹ سٹینڈنگ بلات اول وقت میں جمع کروائیں تاکہ انہیں شرمندگی اور تکلیف سے بچایا جاسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button