گلگت بلتستان

بچوں کو تحفظ فراہم کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔ سیلکٹ کمیٹی قانون ساز اسمبلی

گلگت(پ۔ر) بچوں کے تحفظ کے بل کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی اسمبلی کی سیلکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کا بل اسمبلی کے اگلے اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی ہونے بعد انکے خلاف ہر قسم کی تشدد کا خاتمہ ہوگا اوراس قانون پر عمل دراآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائیگا۔بچے قوم کے مستقبل ہیں ان کو تحفظ فراہم کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔ بچوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لائینگے۔کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون ڈاکٹر اقبال کی صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی ،محکمہ قانون پلاننگ اور سوشل ویلفیئر کے ذمہ داروں نے بھی شر کت کیا۔اجلاس میں کمیٹی نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے لائے گئے بل کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ضروری ترامیم کے بعد اسمبلی کو سفارش کی ہے کہ اس بل کو اسمبلی کے اگلے اجلاس میں منظور کیا جائے۔کمیٹی نے مزید کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی ہونے کے بعد متعلقہ محکمے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ تشدد کے شکار بچوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کیا جاسکے۔کمیٹی نے کہا اس حوالے قانون نہ ہونے کی وجہ سے تشدد کا شکار بچوں کے اعدادوشمار نہیں ہیں اس بل کو یونیسف کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس کی منظوری کے بعد بچوں کے تحفظ کے حوالے کام ہوگا اورتشدد کا شکار بچوں کو ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button