سیاستگلگت بلتستان

ہنزہ ضمنی انتخاب: 31 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر لئے۔

ہنزہ ( اجلال حسین) GBLA6حلقہ 6ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لئے ایک خاتوں سمیت 31 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر لئے۔ کاغذات جمع کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ، ورکرز پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی آج 4بجے تک ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کر دئے۔

امیدواروں کی کاغذات جمع کرتے وقت انتخابات کی ملتوی ہونے کے افواہیں چلتی رہی مگر ریٹرنگ افسر GBLA6کے پاس آخری وقت تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کاغذات ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرنے کے لئے قافلوں کی شکل میں سپورٹربھی آتے رہے۔ ضمنی

پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں ایمان شاہ، جان عالم ، عبدالرازق، حکیمہ سلطانہ، حید ر طائی، آمین خان، محبوب عالم، راجہ شہباز خان ، راجہ سلیم خان ، امین شیر، سلمان عارف ، عبدللہ بیگ، شیر خان۔ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں سابق ایم ڈی نیٹکوو پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر ظفر اقبال، فدا کریم ، لعل حسین، ندیم خان، امان اللہ، غدیر شاہ، فرمان اللہ۔ تحریک انصاف سے عزیز احمد، نیک نام، نجیب اللہ خان/ عوامی ورکر پارٹی سے باباجان ، ظہور الہی، اخون بائی۔ آ زاد امیدواروں میں دینارخان ، کامل جان ، عبداللہ خان، امتیاز علی نے ریٹرنگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

1525279_929062207148493_760163570739409007_n

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button