سیاست

وفاق میں اقتدار ملنے کی صورت میں ٩٠ دنوں کے اندر عمران خان نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیںے کا وعدہ کیا ہے، مرزا حسین، رہنما تحریک انصاف

PTI_Pix

گلگت(پریس ریلیز ) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق رکن اسمبلی مرزہ حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے 20لاکھ عوام پر عدم عتماد کرتے ہوئے پنجاب سے کسی نااہل شخص کو گورنر لگایا جو کہ یہاں کے باشعور اور غیرت مند قوم پر ڈورون حملہ ہے 67سالوں دیکر ایک صوبائی سیٹ اپ کی حصول ممکن ہوسکا ہے یہاں کے باسسی کشمیر افیئرز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر ن لیگ ہمیں کشمیر افیئر ز کی غلام بنانے کے طکروں میں ہیں۔ ن لیگ کے عزائم پورے جی بی کے عوام پر عیاں ہوچکی ہیں لہذا آنے والے انتخابات میں پورے گلگت بلتستان نے ن لیگ کا صفایا ہوجائے گا ۔ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاق میں اقتدار ملا تو 90دنوں کے اندر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دیکر یہاں کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ جلد ہی خیبر پختون خواہ کے کالجوں و یونیوسٹیز مین گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے نشتوں میں اضافہ کرنے کے اور نمل یونیورسٹی کا یہاں پر کیمپس کھونے کیلئے کوشش جاری ہے جس پر عمل درآمد پر یہاں کے طلبہ کو تعلیم کی حصول میں درپیش مشکلات کم ہوجائینگے ۔ تحریک انصاف کے نوجوان آگے آنے اور اور تبدیلی کے پیغام گھر گھر تک پہنچائے تا کہ الیکشن میں مخالیفین کو شکست دے سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیور میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے پر ہجوم جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی غیر ملکی سرمایہ دکا ر گلگت بلتستان میں ایک ہفتے کے اندر 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں مگر بر سراقتدار وفاقی حکومت اس علاقے سے مخلص نہیں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو وہ پورے گلگت بلتستان کے تقدیر بدل دیگی تحریک انصاف پورے گلگت بلتستان کے لوگوں کا پسنددیدہ پارٹی بن چکی ہے اور آنے والا دور نوجوانوں اور تحریک انصاف ہے اور آنے والے وقت کیلئے نوجوان خود کو تیار رکھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button